اینیمیٹیڈ فلم پیٹر ریبٹ کا ٹریلر جاری

November 22, 2017

ہالی وڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم "پیٹر ریبٹ" کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

ہدایتکاروِل گلوک کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ دلچسپ کامیڈی فلم بچوں کی کہانیوں کے مشہورفکشنل کردار پیٹر ریبٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں ایک نٹ کھٹ خرگوش اپنی شرارتوں سے سب کی ناک میں دم کئے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

یہ شرارتی خرگوش اپنے مشن کو مکمل کرنے کیلئے ایک کسان کے دلکش کھیتوں کا رخ کرتا ہے جہاں اپنے ساتھیوں سمیت چھپ کر اپنی زندگی کو انجوائے کرنا چاہتا ہے ۔

زارے نیل بیدیئن اوروِل گلوک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں ناچتے گاتے مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کی نامور اداکار مارگیٹ روبی، الزبیتھ ڈیبیکی،ڈیزی رِیڈلی،ڈومنال گلیسن،جیمز کورڈن،ٹام گریوس،برنینڈو سینٹوس،ڈیبوراہ راک اور ایما لیوئس سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم 9فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔