کینیڈین ایئرپورٹ پر میوزک پارٹی

November 22, 2017

یوں تو پرواز میں لمحوں کی تاخیر بھی جھنجلاہٹ میں مبتلا کردیتی ہے اور اگر یہی چند لمحے اگر منٹوں میں بدل جائیں توانسان کوفت میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن جناب کینیڈا میں مسافروں نے اس بوریت کو میوزک پارٹی کر کے دور بھگایا اور خوب انجوائے کیا۔

یہ مناظرکینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر دیکھے گئے جب پرواز میں تاخیر آدھے گھنٹے کی تاخیر پر مسافروں نے ایئرپورٹ کو میوزک پارٹی میں تبدیل کردیا ۔

نوجوانوں سمیت بچوں اور بزرگوں نے گانا گا کر ،ڈانس پرفارمنس دیگر،گٹار اورآکارڈین بجا کر نہ صرف اس بوریت کو دور بھگایا بلکہ دیکھنے والے بھی ا س پارٹی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔