کراچی میں جشن عید میلاد کی تیاریاں ، مساجد اور عمارتیں روشن

November 28, 2017

ملک بھر کی طرح کراچی میںبھی جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش اور عقیدے کے ساتھ منانےکے لیے تیاریاں عروج پر ہیں ۔

شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹو ں اور گلی محلوں کی دکانوں پر سبز جھنڈیاں ، بیجز ، برقی قمقمے ،پرچم، نعلین مصطفیٰ اور دیگر سامان کی خریداری جاری ہے ۔

ہر فرد کی خواہش ہے کہ وہ اس مبارک دن کو منفرد انداز میں منائے اور کسی طرح کوئی کسر نہ رہ جائے ۔

شہر کو مختلف سجاوٹی سامان اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔ شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد سبز روشنیوں میں نہائی ہوئی ہیں۔ انہیں مختلف رنگوں کے قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔



شہر کی مزید رونقیں اور اس دن سے جڑی سرگرمیوں کی کچھ تصویری جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئے :