بھارت کے بغیر بھی پاکستان کرکٹ کی ترقی نہیں رکے گی،ظہیر عباس

November 29, 2017

سابق آئی سی سی صدر اور چیئرمین پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم کا پاکستان سے کرکٹ نہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ ختم نہیں ہو جائی گی اور نہ ہی اس کی ترقی رک سکتی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے ظہیر عباس کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے گیارہ اکیڈمیاں بن چکی ہیں،گوجرانوالہ اور اٹک میں اکیڈمیز کے لیے مناسب جگہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اکیڈمی میں نوجوانوں کو کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاسز بھی دی جائے گی۔

پاکستان اور انڈیا کی عوام چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہو،تاہم انڈیا پاکستان کے ساتھ نہ بھی کھیلے تو پاکستان کی کر کٹ میں ترقی نہیں رکے گی۔

کرپشن کے حوالے سے ایشین بریڈمین نے کہا کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کی کرکٹ ختم ہو گئی ،اب کرپشن کرنے والوں کو بھی پتہ ہے کتنے سال کی سزاہوتی ہے۔