ایوانکا ٹرمپ کےبھارت میں مسلم تاریخی عمارات کے دورے

November 30, 2017

امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکاٹرمپ نے بدھ کو حیدرآباد دکن کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔

ایوانکا کو قلعہ گولکنڈا لے جایا گیا۔ یہ بتانے میں گائیڈز کو بہت مشکل ہوئی کہ یہ عظیم الشان قلعہ مسلم قطب شاہی سلاطین نے تعمیر کرایا تھا۔

اسی کے قریب ہفت گنبد نامی تاریخی عمارت ہے جس میں 7مسلم سلاطین کے مقبرے اور تاریخی بھول بھلیاں ہیں۔

ایوانکا کو چار مینار بھی لے جایا گیا جو محمد قلی قطب شاہ نے شہر کے وسط میں تعمیر کرایا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایوانکا کو آگرہ لے جایا گیا تو مجبوراً تاج محل بھی دکھایا جائے گا جو شاہ جہاں نے تعمیر کرایا تھا۔