پیرس میں دیوہیکل انسانی انگوٹھے کا مجسمہ نصب

November 30, 2017

ماہر فنکار آرٹ کے اظہار کے کئی طریقے اپناتے ہیں تاہم فرانس کے خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ایک مجسمہ ساز نے دیوہیکل انسانی ہاتھ کا انگوٹھا تیار کر لیا ہے ۔

کانسی کے اس دیوہیکل مجسمے کو مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے جس کی اونچائی 20فٹ ہے جبکہ اس کا وزن چھ ٹن ہے۔

اس مجسمے کو پیرس کے آرٹ میوزیم کے سامنےPompidouسینٹر پر نصب کیا گیا ہے جو آئندہ سال مارچ تک یہاں نصب رہے گا۔