کراچی:پیپلزپارٹی کا50واں یوم تاسیس،بلاول ہاؤس میں پرچم کشائی

November 30, 2017

پیپلزپارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس پرسابق صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔

تقریب میں فریال تالپور، قائم علی شاہ ،سعید غنی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا،بھٹوازم پاکستان کے مستقل مستقبل کی ضمانت ہے۔