ملکہ برطانیہ کا چیریٹی ہاؤس کا دورہ ، کتے نے گلدستہ پیش کیا

December 01, 2017

ملکہ برطانیہ نے گزشتہ روز برطانوی ٹاؤن مڈہرسٹ میں و اقع چیرٹی ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ایک پالتو کتے نے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

معذور افراد اور مدد گارکتوں کے لئے بنائے گئے اس چیریٹی ہاؤس آمد پر ملکہ کو وہاں موجود ایک کتے نے اپنی ٹانگوں پر جھک کر خوش آمدید کہا جس کے بعد ایک گلدستہ منہ میں دبائے ملکہ کے سامنے پیش ہو ا تاہم گلدستہ منہ سے گِرا تو کتے کی ٹرینر نے گلدستہ ملکہ کو دیا۔

اس موقع پر وہاں موجود دیگر پالتو کتوں نے کچھ ٹرکس بھی پیش کیں ۔ ملکہ نے چیریٹی ہاؤس کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیااور معذور افراد کی خیریت بھی دریافت کی۔