نوازشریف سیاسی پیر ہیں، استعفے ان کے پاس ہیں، رانا ثناء اللہ

December 03, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایمان کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اگر کسی نےسیاست کرنی ہے تو اس کے اور کئی طریقے ہیں مذہب کی آڑ نہ لی جائے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان کے سیاسی پیر ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ ان کے پاس جمع کرادیا ہے۔ سرگودھا کے آستانہ سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی کی جانب سے وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کے استعفے کے مطالبے پر (ن) لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے،ریلوے ہیڈ کوارٹر میں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ اور زعیم قادری کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔