فلسطین القدس اور الاقصیٰ کے بغیر نامکمل ہے ، فلسطینی سفیر

December 06, 2017

فلسطین کے سفیر ولید ابو علی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے، فلسطین القدس اورالاقصیٰ کے بغیر نامکمل ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ عالمی برادری کی قراردادوں اور قوانین کی نفی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی اجلاس میں مسلم ممالک ٹرمپ کو سخت پیغام دیں گے ، امریکا فلسطین، اسرائیل مذاکرات کا ضامن ہے، یروشلم فلسطین کا دل ہے۔