خطروں کے کھلاڑیوں کی کینیڈا کے پہاڑ پر اسنو بورڈنگ

December 06, 2017

یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنا عام سی بات ہے تاہم کچھ خطروں کے کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کیلئے ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والے خطروں کے کھلاڑی ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے بلند ترین برف پوش پہاڑ پر پہنچ گئے۔

ایڈونچر کے شوقین اسنو بورڈرز نے برف پوش پہاڑ پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔