موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’بی تھری‘ کردی

December 07, 2017

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’ بی تھری‘ کردی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ادارہ جاتی کارکردگی خراب سے بہتر ہوئی ہے جو حالیہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد اصلاحات کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ پروفائل نے ترقی کی شرح، کم آمدن سطح کے مقابلے میںبڑی معیشت اور ڈھانچہ جاتی مسائل میں توازن قائم کیا ہے۔