دنگل کیلئے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا اعزاز

December 07, 2017

کئی ایوارڈز کے بعد عامر خان کی فلم دنگل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل نے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی وڑن آرٹس (اے اے سی ٹی اے) ایوارڈز میںبیسٹ ایشین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بیسٹ ایشین فلم ایوارڈ کے لیے جیوری کمیٹی کی ممبر اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتےہوئے فلم دنگل کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دنگل نے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں ۔

فلم نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیاتھا۔