لاہور :امرسدھو کے لنڈا بازار میں لگی آگ پر قابو پالیا

December 08, 2017

لاہور کے علاقے چنگی امرسدھو کے لنڈا بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے چنگی امرسدھو کے لنڈا بازار میں آگ لگ گئی تھی، آگ نے متعدد دکانوں کولپیٹ میں لےلیا تھا۔

آگ لگتے ہی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا، فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا۔