سچن ٹنڈولکر ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی نکلے

December 09, 2017

معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے لاکھوں مداح ہیں تاہم اب اس فہرست میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہوگئی ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

ثانیہ مرزا نےسوشل میڈیا پرمداحوں سے بات چیت کر رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا جس پر ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا۔

ٹینس ا سٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ امید کررہے تھے کہ ثانیہ کوہلی یادھونی کا نام لیں گی۔