تمام اسٹیک ہولڈرز کو نیا معاہدہ لکھنا ہوگا ،شہبازشریف

December 09, 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں ، ججوں ، جرنیلوں بیورو کریٹس اور پارلیمنٹ سب کو مل کر نیا معاہدہ لکھنا ہوگا ، اگر پاکستان کو قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو سب اسٹیک ہولڈرز کو ملنا ہوگا۔

جھنگ میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین نیب56 نہیں ، پنجاب کے 56 ہزار اداروں کی تحقیقات کریں ، میرے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو میرا گریبان اور آپ کا ہاتھ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ زرداری صاحب آپ نے ملک کو لوٹا اور اب کرپشن کی بات کرتے ہیں ، سن لیں نیب نے احتساب نہ کیا تو قوم کرے گی ۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے آس پاس لوگ بھی کرپشن میں ملوث رہے ہیں،جو شخص پشاور میں ایک اینٹ نہیں لگا سکا اس نے میٹرو کے خلاف باتیں کیں ۔