دھرم شالہ میں بھارت 112پر ڈھیر، لنکا 7 وکٹ سے فاتح

December 10, 2017

دھرم شالہ میں وہ ہوگیا،جو شاید بھارتی ٹیم اور تماشائیوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، جہاں پہلے ون ڈے میں بھرے اسٹیڈیم کے سامنے بھارتی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا گئی ۔

مہمان ٹیم نے میچ7 وکٹوں سے جیتاجبکہ 3 میچوں کی سیریز میں سری لنکا کوبھارت کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس نے جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جس کے بعد لنکن بولرز نے وہ تباہی مچائی کہ تماشائیوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور صرف ایک یا دو نہیں ،پوری 7 وکٹیں صرف 29 رنز پر گر گئیں۔

بھارتی بیٹسمین روہت شرماجو کپتانی کے فرائضانجام دے رہے تھے،ان کے ساتھ شیکھر دھون، دنیش کارتک ،پانڈےاور سارے بڑے نام ایک ایک کرکے پویلین جاتے رہے ۔

اس موقع پر دھونی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر بھارت کا اسکور کچھ بہتر کیا لیکن 65 رنز پر ان کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا،شیروں کی ٹیم 38عشاریہ 2ا وورز میں صرف 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم لنکن بولرز کی جانب سے سورنگا لکمل نے کھلاڑیوںکو پویلین پہنچایا۔

بھارت کے 113رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف صرف3 وکٹوں کے نقصان پر 20عشاریہ 4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا،ٹیم کی جانب سے اوپل تھرنا نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔

دونوںٹیموںکے درمیان دوسرا ایک روزمیچ 13دسمبر کو چندری گڑھ میں کھیلا جائے گاجو پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔