بچے نے ڈرم بجا کر سُر ہی بکھیر دئیے

December 10, 2017

شہرت ایک ایسی چیز ہے جسے پانے کیلئے کچھ لوگ سر توڑ کوششوں کے باجود بھی محروم رہتے ہیں اور بعض دفعہ کم عمری میں ہی یہ لوگوں کا ہاتھ تھام لیتی ہے۔

اب ذرا اس ننھے بچے کو ہی دیکھ لیں جو ابھی صرف 5سال کا ہے لیکن ایسی مہارت سے ڈرم بجا تا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

اس ماہر ننھے ڈرمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔