مودی حکومت میں ہندو انتہا پسند مضبوط ہوئے ہیں، امریکی اخبار

December 11, 2017

امریکی اخبار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دور حکومت مسلمانوں کے لئے خطرناک قرار دیدیا اور کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند مضبوط ہورہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی حکومت میں مسلمانوں پر حملوںکے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔

اخبار نے اپنے ادارے میں لکھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند مضبوط ہوئے ہیں ،جنہوں نے مسلمانوں سے تعصب روا رکھا ہوا ہے ۔

امریکی اخبار نے تعصب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں سے نفرت میں تاریخی تاج محل کی مخالفت کررہے ہیں وہ بھارت کا عظیم ثقافتی ورثہ اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ،جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں سیاح آگرہ آتے ہیں۔

امریکی اخبار کے ادارے میں ہندوانتہاءپسندوں کی طرف بابری مسجدکوشہیداوراس کے بعدپھوٹنے والے فسادات کابھی ذکرکیاگیا۔