حیدرآباد: گتے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا، ریسکیوذرائع

December 12, 2017

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی ٹنڈومیرمحمدمیں گتے کےگودام میں گیس سیلنڈر دھماکے کے باعث لگی آگ بجھا دی گئی، آگ سے 2 منزلہ مکان گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سےخواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، ذرائع کی جانب سے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم امددای کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے کرین بھی پہنچ گئی۔