انوشکا ،ویرات کی شادی مشکلات کاشکار ہوگی ،ماہر نجوم

December 12, 2017

ماہر نجوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ابتدائی دنوں میںمشکلات کا سامنا رہے گا۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی، ان لوو برڈز کو شادی کی ابتداء میں ہوگا کچھ اختلافات اور مشکلات کا سامنا۔ جی ہاں،انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جہاں اُنکے مداحوں کو اس شادی کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں بھارتی ماہرِ نجوم بھی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے بھرپور پیشن گوئیاں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجوم مالوو بٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ شادی دونوں کی زندگی میں جہاں خوشیاں لائی گی وہیں دونوں کو ابتداء میں پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہوگا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔