نامزد بھارتی ہائی کمشنر آج واہگہ سےپاکستان پہنچیں گے

December 12, 2017

پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج واہگہ کے راستے لاہو ر پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھے اسلام آباد چلے جائیں گے۔

اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے 25ویں ہائی کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کریں گے۔

اجے بساریہ کو 2؍ سال کے لئے پاکستان میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔