نوکریاں دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کے خلاف درخواست

December 12, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی صوبائی عدالت نے لطیف آباد کے رہائشی کی جانب سے دائر براہ راست شکایت پر نوکریاں دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پٹیشنر کو گواہوں اور دستاویزی ثبوت کے ہمراہ ابتدائی انکوائری کے لئے 23 دسمبر کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 11 کے رہائشی محمد شکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فرحان بیگ نامی شخص نے اسے جونیئر کلرک کی ملازمت دلانے کے لئے 3 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، کچھ عرصہ بعد اس نے مجھے جونیئر کلرک کی تقرری کا لیٹر دیا، متعلقہ محکمہ سے تصدیق کرائی تو تقرر نامہ جعلی نکلا، بعد ازاں فرحان بیگ سے رقم واپس مانگی تو پہلے وہ مسلسل ٹال مٹول کرتا رہااوربعد ازاں رقم دینے سے صاف انکار کردیا‘ دھوکہ دہی کے خلاف ڈی آئی جی حیدرآباد کو شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ملزم سے رقم دلوائی جائے اور فراڈ و دھوکہ دہی کے الزام میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔