سیکڑوں درختوں کی کٹائی سے اسلام آباد کا تاریخی حسن معدوم ہونے لگا

December 12, 2017

اسلام آباد(رائٹرز) اسلام آباد میں ترقیاتی کام کے باعث سیکڑوں درخت کٹنے سے شہر کا تاریخی حسن معدوم ہونے لگا جبکہ نئے مکانات وتجارتی مراکز کی تعمیر اورٹریفک بڑھنے سےآلودگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، اس صورتحال پر مکینوں میں غم و غصہ پایاجارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دہائی قبل سلیمان شمس نامی آرٹسٹ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے ہجرت کرکے اسلام آباد کا رخ کیا،بہر حال 2سال قبل 41سالہ آرٹسٹ کودمے کا مرض لاحق ہوگیا اور اب وہ بغیر ماسک پہنے گھرسے باہر نہیں جاسکتے۔اسلام آباد کے مکینوں کا کہناہےکہ متعدد مکانات وتجارتی مراکز کی تعمیرات اوربڑھتے ہوئے ٹریفک کا انتظام کرنےکیلئے سڑکوں کی کشادگی کےساتھ جہاں دارالحکومت کی توسیع کی جارہی ہے وہیں اسلام آباد کے درختوں کے درختذ غائب ہوگئے ہیں جو آلودگی میں اضافے اور بارش میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔