لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا فیصل آباد دھوبی گھاٹ کی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی سے منکرین ختم نبوت اور ان کے سہولت کار سکتے میں ہیں۔ روحانی درگاہوں کے سجادہ نشین اور ان کے پیروکار پاکستان کی بہت بڑی پاور ہیں۔ الیکشن 2018ء ختم نبوت کے وفاداروں اور ختم نبوت کے غداروں کے درمیان ہوگا۔ ناموس رسالت سے غداری کی وجہ سے مسلم لیگ نون اپنا ووٹ بنک کھو چکی ہے ۔