پی ایچ ڈی سکالر اشتیاق احمد 18 دسمبر کو مقالے کا دفاع کرینگے

December 12, 2017

پشاور( خبر نگار خصوصی)جامعہ پشاور کے شعبہ تاریخ کے پی ایچ ڈی سکالر اشتیاق احمد 18 دسمبر کو اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کرینگے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب شعبہ تاریخ میں منعقد ہو گی ،جس میں وہ اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دینگے۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں برطانوی سامراج کیخلاف پختونوں کی مزاحمت پر کام کیا ہے۔ تقریب میں فیکلٹی اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔