لاہور: شیراکوٹ فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

December 12, 2017

لاہور میں شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 3ہو گئی۔

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ میں گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے امجد اور ابرار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے، اسپتال میں علاج کے دوران آج ایک زخمی نثار زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے مقتولین امجد اور ابرار کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔