ممبئی کے اسکول میں دوڑتا ہوا خونخوار تیندوہ

December 12, 2017

یوں تو اسکول میں تعلیم حاصل کرتے بچوں کو آپ نے دیکھا ہی ہوگا ،لیکن جناب یہاں تو اسکول میں خونخوار تیندوے نے ہی انٹری دے دی ہے۔

جی ہاں یہ خطرناک مناظربھارتی شہر ممبئی میں دیکھے گئے، جب ایک خونخوارتیندوہ جنگل سے نکل کر اسکول کے اندر داخل ہوگیا اور اسکول کے کوریڈور ، کلاسز میں خوب آزادانہ دوڑتا بھاگتا رہا،جبکہ اس منظر نئی کئی لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزممبئی کے پلے اسکول کی پرنسپل نے سی سی ٹی کیمرے کے ذریعے اسکول کے اندرتیندوے کو موجود دیکھا تو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا اور تقریباََ آدھے گھنٹے بعدتیندوےکو پکڑ لیا گیا۔

اسکول کی چھٹی ہونے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم اسکول میں دوڑتے ہوئے تیندوے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔