نیویارک بم دھماکا: بنگلہ دیشی حکام کو ملزم کےساتھیوں کی تلاش

December 12, 2017

بنگلہ دیش میں حکام نیویارک میں بم دھماکا کرنے والے مبینہ ملزم کے رشتہ داروں اور ممکنہ ساتھیوں کا کھوج لگانے کی کوشش میں ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق پیر گیارہ دسمبر کے روز امریکی شہر نیویارک میں ٹائم اسکوائر کے مصروف ٹرین اسٹیشن پر ایک خود ساختہ بم سے کیے گئے حملے میں مبینہ طور پر عقائد اللہ نامی ایک بنگلہ دیشی شہری ملوث تھا۔

اس ستائیس سالہ بنگلہ دیشی شہری نے مبینہ طور پر ایک پائپ کی مدد سے گھریلو ساختہ ایک بم اپنے جسم سے باندھ رکھا تھا جسے اس نے ٹائم اسکوائر کے مصروف ٹرین اسٹیشن پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اس کے علاوہ تین دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے تھے۔

ان رپورٹوں کے بعد اب بنگلہ دیش میں بھی حکام عقائد اللہ کے رشتہ داروں اور ممکنہ ساتھیوں کا پتہ چلانے کی کوشش میں ہیں۔ لیکن ابھی تک ہم ان کا پتہ نہیں چلا پائے۔