’’مخبری کرتی ہو‘‘جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے اینٹیں اور بوتلیں مار کر ساس کو قتل کردیا،بیوی شدید زخمی

December 13, 2017

فیصل آباد، کوٹ مومن،جوہر آباد(نمائندگان جنگ،نامہ نگار )جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے مخبری کے شبہ میں ساس کو اینٹیں مارکرقتل کردیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث پانچ بھائیوں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ کرسچیئن ٹاؤن کا رہائشی شاہدجمال تین سال قبل منشیات کے ایک مقدمہ میں جیل چلاگیا۔جیل سے رہائی کے بعد اس نے اپنی مخبری کے شبہ میں اپنے بھائیوں لیاقت جمال،عامرجمال،رضاجمال،عمران جمال وغیرہ کے ساتھ مل کر اپنی ساتھ نذیراں بی بی اوراپنی اہلیہ شناور بی بی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے ان کے سروں میں بوتلیں اوراینٹیں مارکر ان کو شدید زخمی کردیا۔دونوں ماں بیٹی کو شدید زخمی ذحالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔