دہشت گردوں سے رابطہ، جرمنی میں2شامیوں پر فرد جرم عائد

December 13, 2017

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن استغاثہ نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزامات کے تحت2شامیوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ30سالہ عبدالمالک2012ء میں شام میں النصرہ فرنٹ کا رکن بنا تھا، جبکہ دوسرا ملزم انس ابراہیم ہے، جو اسی تنظیم میں جنگجو رہ چکا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان دونوں شامی افراد کو مئی میں جرمنی سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔