سعودی عرب، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

December 13, 2017

سعودی حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے اور بجٹ میں توازن لانے کیلئے پٹرول کی قیمتیں 80؍ فیصد تک بڑھانے کا ارداہ رکھتی ہے۔

اس اقدام کے تحت حکومت نے پیٹرول اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں کو مقامی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.24؍ ڈالرز یعنیتقریباً ایک ریال سے بڑھا کر 0.44؍ ڈالر۱یک اعشاریہ چھ پانچ سعودی ریال کر دی جائے گی ۔

طیارو ں کے ایندھن کی مقامی قیمتوں کو 2025ء تک آہستہ آہستہ بین الاقوامی قیمتوں کے برابر لایا جائے گا۔ پٹپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر بجلی کی قیمت پر بھی پڑے گا۔