الاسکا: بھوت پریت بھی کرسمس منانے سڑکوں پر آگئے

December 13, 2017

الاسکا میں پریاں، چڑیلیں اور بھوت پریت بھی کرسمس کی خوشیاں منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

الاسکا کے جزیرے ’کس کا‘ میں ہونے والی انوکھی پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ لوگ بھوتوں ، چڑیلوں اورپریوں کا کا روپ دھار کر سڑکوں پر کرسمس کو خوش آمدید کہنے آئے ۔

پریڈ کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد سمیت سیاح بھی بڑی تعداد میں پہنچے اور ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے دکھائی دیئے۔