فلم ’سوئی دھاگا‘ کی پہلی جھلک منظرعام پرآگئی

December 13, 2017

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعداب سوئی دھاگے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انوشکا شرما فلم 'سوئی دھاگا میں بالی وو ڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہوں گی جس میں ورون کے کردار کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

اداکار ورن دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سلائی مشین چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے فلم سے متعلق بھی لکھا کہ ’ہاتھ پیر کا میل گورو،’سوئی دھاگے کا کھیل شروع‘۔

فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع کی جائے گی جس میں ہدایت کاری کے فرائض شارت کتریہ سرانجام دے گے۔

فلم اگلے سال 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔