نیو یارک: 5 روزہ فلم فیسٹیول میلہ کل سے شروع

December 13, 2017

نیو یارک میں کل سے 5 روزہ فلم فیسٹیول میلے کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اس فیسٹیول میں دو پاکستانی فلمیں بھی شامل کی گئیں ہیں۔

14 ویں سالانہ سائوتھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک نیو یارک کے سن شائن سنیما میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فلم فیسٹیول کے لیے دو پاکستانی فلموں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ جس میں ’نامعلوم افراد 2‘ اور ’آزاد‘ شامل ہیں۔

اس فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت 14 مختلف ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

میلے میں دو پاکستانی فلموں کی شرکت پر فلمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی فلموں کی شرکت سے عالمی سطح پر ہماری فلموں کی مارکیٹنگ میں اضافہ بھی ہوگا۔