روس :آسمان پر تین سورج ایک ساتھ طلوع ہونے کا انوکھا نظارہ

December 13, 2017

روس میں کیمرے کی آنکھ نے ایک ایسا دلفریب منظر نظر بند کر لیا ہے جس میں بادلوں کے جھر مٹ میں سے آسمان پرا یک ساتھ تین سورج طلوع دکھائی دئیے۔

روس کے شہرOrskکے علاقے میں بادلوں نے ایسی شرارت دکھائی کہ جیسے ہی سورج بادلوں کے درمیان سے سر نکالے باہر آیا تودائیں اور بائیں جانب بھی اس کا عکس اُبھر آیا۔

سورج کے دائیں بائیں دو عکس بنے تو دیکھنے والوں کو ایسا لگا جیسے آسمان پرتین سورج نکل آئے ہوںصرف یہی نہیں بلکہ آسمان پر اُبھرنے والے یہ دونوں عکس ایک دلفریب قوس و قزاح کی مدد سے منسلک بھی ہوگئے ۔