زبردست جمپنگ صلاحیتوں کا حامل باسکٹ بال کا کھلاڑی

December 13, 2017

باسکٹ بال کے کھلاڑی نے اپنی زبردست جمپنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

شمالی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ڈیکسٹن کرش فیلڈ لمبے فاصلوں تک کی باآسانی چھلانگ لگا سکتا ہے۔

بیس سالہ باسکٹ بال کے کھلاڑی کو اس کی مہارت کے باعث کالج کی جانب سے اسکالرشپ دی گئی ہے۔

اس مہارت میں اسے کبھی بھی کسی نے تربیت نہیں دی لیکن اس کے باوجود وہ 23 فٹ چوڑے روڈ کو چھلانگ لگاکر پار کرسکتا ہے۔

ڈیکسٹن کی مہارتوں سے بھرپور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔