فرانس میں سالانہ لائٹ فیسٹیول، لاکھوں لوگوں کی شرکت

December 13, 2017

فرانس کے شہر لیون میں ہونے والا سالانہ فیسٹیول آف لائٹس اپنی رنگینیاں بکھیر کر اختتام کو پہنچ گیا۔

رات کی تا ریکی میں منعقد ہونے والے سالانہ فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شریک ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظاروں کا لطف اْٹھایا۔

اس دوران سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا گیا، شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی گئیں، جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آئی۔

رواں سال لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے کئی فنکاروں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی سینکڑوں پراجیکشنز عام عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔

واضح رہے کہ فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلہ19واں فیسٹیول آف لائٹس 4روز تک جاری رہنے کے بعد گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوگیا۔