ایشز کا تیسرا ٹیسٹ، سٹے بازی کی کوشش ناکام، برطانوی اخبار

December 14, 2017

برطانوی اخبار نےایشز سیریز کے تیسرے میچ کے دوران سٹے بازی کی کوشش ناکام بنانےکادعویٰ کیا ہے۔

پرتھ میں جاری ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کے دوران برطانوی اخبار نے میچ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے بھارتی سٹے بازوں کو بے نقاب کردیا۔

برطانوی اخبار کےمطابق بھارتی سٹے باز صوبرجوبن اور پریانک سکسینا نے اسپاٹ فکسنگ کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ طلب کیے، سٹےباز صوبرجوبن اور پریانک سکسینا نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں۔

کرپشن سےمتعلق تمام الزامات کوانتہائی سنجیدگی سے لیتےہیںیہ انکشافات بھی دبئی اور نئی دلی میں 4ماہ کےدوران کی گئی تحقیقات کی بنیادپرکیے گئے ہیں۔

میچ سے پہلے بتاؤں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے،میری معلومات پر رقم لگاؤ البتہ شرط کی رقم بھارت میں جمع کرانا ہوگی۔

سٹےباز وں کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہےجبکہ معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کردی گئی ہیں۔

سٹے بازوں نے آئی پی ایل کا بھی بھانڈا پھوڑا دیا سٹے بازوں کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کےاپنےبکیز اور اپنے ایجنٹ ہیں، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کےاشارےجان بوجھ کرٹی وی پر دکھائے نہیں جاتے، سگنل ملنے پر بکیز کو 3 منٹ میں شرطیں لگانا ہوتی ہیں،سٹے بازوں میں سے ایک سٹے باز جوبن بھارتی ریاست کے لیے کرکٹ بھی کھیلتا رہا ہے۔