فٹبالر انیسٹاکل لزبن کیخلاف میچ سے باہر

December 14, 2017

بارسلونا (نیوز ڈیسک)بارسلوناکے کپتان آندریس انیسٹا منگل کو چیمپئنز لیگ میںپرتگالی کلب لزبن کیخلاف دستیاب نہیںہوںگے، اس کا باضابطہ اعلان کیٹلان کلب کی انتظامیہ نے اتوار کو کردیا، انیسٹا کو گزشتہ دنوں سلیٹا ویگو کیخلاف اسپینش لیگ میچ کے دوران دوسرے ہاف کے اوائل میں میدان سے باہر بلالیا گیا تھا، ان کی بائیں ٹانگ کے پٹھے میںکچھائو پیش آگیا تھا، تاہم وہ آئندہ ہفتے لالیگا میںویلارئیل سے میچ میں بارسلونا کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔