انگلینڈ میں سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کا کامیاب آپریشن

December 14, 2017

لیسٹر(پی پی آ ئی) انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ایک ایسی بچی کا آپریشن کیا گیا ہے جس کا دل بدن سے باہر تھا۔غیر ملکی ذرا ئع کے مطا بق وینیلپ ہوپ وکنز نامی بچی تین ہفتے قبل سینے کی ہڈیوں کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی سرجری کے بعد زندہ ہے۔ ولادت کے فوراً بعد بچی کے دل کو اس کی معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے پہلا آپریشن ہوا جبکہ تازہ ترین آپریشن وینیولپ کی اپنی جلد سے ان کے سینے کے سوراخ کو بھرنے کے لیے کیا گیا۔اس دوران ان کے دل کو معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے ان کا تین بار آپریشن ہو چکا ہے۔