کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

December 14, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے سیمنس چورنگی کے قریب سے ایک45 شخص کو بے ہو شی کی حالت میں بدھ کی علی الصبح عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں لاش کی منتقلی کی اطلاع پر اہلکار گئے تھے تاہم ورثا نے پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئےلاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔