خون کی بند رگوں کو کھولنے والا جوتا آگیا

December 14, 2017

پلاسٹک سے بنا ارتعاش پیدا کرنے والا جوتا دنیا بھر کے کروڑوں مریضوں کےلیے امید کی نئی کرن بن سکتا ہے کیونکہ یہ ٹانگ کے اندر تھرتھراہٹ پیدا کرکے خون کا بہاؤ تیز کرتا ہے اور بند رگیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلاسٹک کا یہ جوتا ارتعاش پیدا کرکے پیر کے نچلے حصے میں خون کے بہاؤ میں 40 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

اس کامیابی کے بعد اب اسے برطانوی شہر لنکاشائر کے رائل اولڈ اسپتال میں انسانوں پر آزمایا جارہا ہے۔اس انقلابی جوتے کا نام ’فلواوکس‘ رکھا گیا ہے جس سے ٹانگوں میں ارتعاش کے ذریعے خون کا بہاؤ تیز کیا جاتا ہے۔