برطانیہ میں ’اوٹی‘ نامی سب سے چھوٹا گدھا

December 14, 2017

گدھے تو آپ نے بہت دیکھے ہونے لیکن ہم آپ کو ملواتے ہیں ایک ایسے گدھے سے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا گدھا کہا جا رہا ہے ۔

جی ہاں برطانیہ کی کاؤنٹی’کیمبرج شائرمیں’اوٹی ‘نامی ایک ایسا گدھا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، 9مہینے کا یہ ننھا گدھا قدو قامت میں عام گدھوں سے کئی گنا چھوٹا ہے جو جلد ہی گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہو جائے گا۔

اوٹی کی 48سالہ مالکن شیرل کے مطابق یہ ننھا گدھا مکمل طور پر صحت مند ہے اور ان کا بہترین پالتو جانور ہے، جسے لے کر وہ باآسانی جہاں چاہے گھوم پھر سکتی ہیں ۔

ؒخاتون نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ اوٹی اپنے چھوٹے و قدو قامت کی وجہ سے ہر ایک کا ہر دلعزیز اور آنکھوں کا تارا بھی ہے۔