جنوبی فرانس میں اسکول بس اور ٹرین میں تصادم، پانچ بچے ہلاک

December 15, 2017

جنوبی فرانس میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی تصادم کے نتیجہ میں پانچ بچے ہلاک ہوئے اور پندرہ زخمی ہو ئے ہیں تاہم زخمی بچوں میں سے سات بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، بس ٹرین حادثہ پیرس سے پانچ سو کلومیٹر دور پیراے کے پہاڑی سلسلہ میں پیش آیا۔

خبر ایجنسی مطابق بس میں 20 طالب علم سوار تھے جو کالج سےگھر جارہے تھے۔