مسلم لیگ ن ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شہبازشریف

December 15, 2017

لندن( مرتضیٰ علی شاہ؍سعید نیازی) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹائون واقعہ پر کچھ لوگ سیاست کررہےہیں، انہیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے استعفی کے مطالبے وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے تحقیقاتی کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کیا اور باقر نجفی کی رپورٹ میں انہیں ذمہ دار نہیں ٹھرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات میں اہم امور پر گفتگو کی گئی ہے،سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔