ڈزنی، نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا

December 15, 2017

ڈزنی لینڈ نے ہالی وڈ کے مشہور فلم اسٹوڈیو اور میڈیا گروپ ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا ہے۔ ڈزنی کی جانب سے خریداری کیلئے 52 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی گئی ہے۔

یہ رقم پاکستانی روپے میں 57 کھرب 39 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ڈزنی نے اسٹوڈیو کے جو اثاثے خریدے ہیں ان میں اس کا مووی اسٹوڈیو اور علاقائی اسپورٹس نیٹ ورک بھی شامل ہیں۔

ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری سے کیبل چینل ایف ایکس اور نیشنل جیوگرافک بھی خرید لیے ہیں۔