خاتون نو منزلہ عمارت سے گرنے کے باوجود بھی بچ گئیں

December 15, 2017

خاتون نو منزلہ عمارت سے دو بار گرنے کے باوجود بھی معجزانہ طور پر بچ نکلیں۔

یہ منظر چین کی کاؤنٹی Yanshouمیں دیکھنے کو ملا جہاں ہوٹل میں ٹھہری ایک خاتون نا معلوم وجوہات کی بناء پر نومنزلہ عمارت سے ہوٹل کی دوسری منزل پر موجود ٹیرس میں جاگریں۔

اس دوران انہوں نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش بھی ناکام ہوگئی اور وہ دوبارہ ٹیرس سے زمین پر گر گئیں۔

اس حادثے میں خاتون زخمی تو ہوئیں لیکن ان بروقت مدد کے تحت ان کی جان بچ گئیں۔