نااہلی فیصلے کےبعدجہانگیر ترین کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

December 15, 2017

سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین عدالتی فیصلے کے بعد سیاست سے چھوڑنے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کےعہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا، لیکن ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔