شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی، تاریخ طے پاگئی

December 16, 2017

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تاریخ طے پاگئی ہے ،ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی اگلے سال 19مئی کو ہوگی۔

برطانوی شاہی محل کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق شادی 19مئی کو ونڈسر کیسل میں واقع سینٹ جارج چیپل میں منعقد ہوگی۔

اس سے قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل رواں برس کرسمس ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ منائیں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی گذشتہ ماہ 27نومبرکو ہوئی تھی۔